آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنل (آج)کھیلے جائیں گے

0 29

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنل (آج)جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ پاپوا نیوگنی اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دونوں سیمی فائنلز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ دو نومبر کو کھیلا جائے گا اور سیمی فائنلز کی دو فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 2 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.