خاتون ریفری نے سیلفی لینے کیلئے ‘کاکا’کو یلو کارڈ دکھادیا

0 33

برازیل :  برازیل کے لیجنڈ فٹبالر کاکا کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے خاتون ریفری نے انہیں یلو (پیلا)کارڈ دکھا کر میچ رکوا دیا۔برازیلی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی کاکا کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے ۔ اس کا مظاہرہ گزشتہ روز اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک چیریٹی میچ کے دوران خاتون ریفری نے غیر متوقع طورپر سیٹی بجا کر میچ رکوا دیا۔خاتون ریفری کی جانب سے میچ اس وقت رکوایا گیا جب گیند کاکا کے کنٹرول میں تھی۔ریفری کی جانب سے میچ رکوانے پر کاکا سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حیران تھے کہ ریفری بھاگتی ہوئی کاکا کے پاس آئی اور انہیں یلو کارڈ دکھا دیا جس پر تمام کھلاڑی اور شائقین ششدر رہ گئے۔تایم ریفری نے سب کی حیرت ختم کرتے ہوئے اپنا موبائل نکالا اور کاکا کے ساتھ سیلفی لے لی، جس پر گرانڈ کا ماحول یکسر تبدیل ہوگیا اورکاکا بھی خاتون ریفری کی اس حرکت پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کیریئر سے 2 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے والے 37 سالہ کاکا کا شمار برازیل کی قومی ٹیم کے انتہائی اہم مڈفلیڈرز میں ہوتا تھا۔وہ اٹلی کے معروف فٹبال کلب اے سی میلان اور نامور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.