اکیس ویں صدی کے پاکستان میں انسان اور جانور ایک ہی جگہ پانی پینے پر مجبور ہیں، شاہد آفریدی

0 32

لاہور:  سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہناہے کہ یہ اکیس ویں صدی کا پاکستان ہے جہاں انسان اور جانور اب بھی ایک ہی جگہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورکی نجی یونیورسٹی میں تعلیم ہوگی عام ، ہر بیٹی کے نام ، کے موضوع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، یہ اکیس ویں صدی کا پاکستان ہے جہاں اب بھی انسان اور جانور ایک ہی جگہ پانی پینے پر مجبور ہیں، ہمیں متحد ہوکر اس کو مثالی ملک بنانا ہوگا۔سندھ اور دوسرے علاقوں میں عدم سہولیات پر تنقید کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جہالت سب سے بڑی خرابی ہے، دو کروڑ سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہیں انہیں اسکول لانا ہدف ہے، ہر جگہ جاکر بیٹی کو تعلیم دلانے کی اہمیت کا احساس دلانے کی کوشش کررہا ہوں، تعلیم کو عام کرکے ہی اس ملک کی حالت بدلی جاسکتی ہے، طلبا باہر جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور یہاں رہ کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔سابق کرکٹر نے طلبا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں سے خوبصورت دنیا میں کوئی تحفہ نہیں، بیٹے کی کبھی خواہش نہیں رہی۔ طلبا نے شاہد آفریدی کے ساتھ سلیفیان اور تصاویر بنوائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.