دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کیلئے لنکن ٹیم کے آنے کے مثبت اشارے ملے ہیں،وسیم خان

0 31

لاہور:  پاکستان مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا کی میزبانی کا خواہاں ہے۔لاہور میں مقامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر تیز ہوتا جارہا ہے، بنگلا دیش کی ویمن اور انڈر 16ٹیموں کی آمد خوش آئند ہے، دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کے آنے کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ مارچ کے آخر میں جنوبی افریقا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی بات چل رہی ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.