پی پی ایچ آئی بلوچستان کا چھٹا سالانہ جنرل اجلاس زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر منیر احمد بادینی پی پی ایچ آئی ہیڈ آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا

0 30

کوئٹہ 30اکتوبر :۔پی پی ایچ آئی بلوچستان کا چھٹا سالانہ جنرل اجلاس زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر منیر احمد بادینی پی پی ایچ آئی ہیڈ آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان عزیز احمد جمالی، بورڈ ممبرز پروفیسر عبداللہ جان جعفر، ڈاکٹر عبدالرشید ترین، پروفیسر شہناز نصیر بلوچ، روشن خورشید بروچہ، قیصر خان جمالی، عرفان احمد اعوان، سیکرٹری (Implementation P&D) سید ظفر علی بخاری، ڈپٹی سیکرٹری صحت عتیق اللہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان محمد رفیق رئیسانی، ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ ایشورنس طلحہ گل، انجم رحمان چارٹرڈ اکاونٹنٹ فرم لاہور، آڈٹ منیجر پی پی ایچ آئی بلوچستان عارف شاہ اور فنانس منیجر عارف ترین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی پی ایچ آئی بلوچستان کا آڈیٹڈ اکاونٹس اور آڈٹ رپورٹ مالی سال 19-2018 زیر غور کیا گیا۔ پی پی ایچ آئی بلوچستان کی جانب سے مالی سال کا آڈٹ رپورٹ بورڈ آف ڈائریکٹر کے سامنے پیش کیاکہ زیر بحث رہنے کے بعد منظور کیا گیا۔ ادارے کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز منصوبے سے متعلق بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹر منیر احمد بادینی نے پی پی ایچ آئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا آغاز بروقت کرکے ادارے نے منصوبے کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے جس سے سڑک حادثات میں جانوں کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ادارے کو آڈٹ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد محکمہ صحت، ڈی جی ہیلتھ، اکاؤنٹنٹ جنرل آڈٹ بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.