قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کا باضابطہ آغاز (آج) آسٹریلیا الیون کیخلاف ٹور میچ سے کریگی
سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کا باضابطہ آغاز (آج)جمعرات کوکرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف ٹور میچ سے کریگی۔قومی ٹیم کی قیادت نوجوان کپتان بابر اعظم جبکہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی قیادت ایلیکس کیری کرینگے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں اس نے ٹور میچ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کرنی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے سڈنی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں قومی ٹیم نے منگل اوربدھ کو پریکٹس کی جب کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کیساتھ فزیکل فٹنس کی مشقیں بھی کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا پہلا پریکٹس میچ(آج)جمعرات کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 5نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21سے 25نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29نومبر سے 3دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے اور یہ بحثیت کپتان انکا پہلا امتحان ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹور ٹی 20 میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا اے کے مابین ٹور میچ پرسوں جمعرات کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ایلیکس کیری (کپتان) جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارکوس ہیرس، جو برنز، عثمان خواجہ، ول پکووسکی، تراوس ہیڈ، نک میڈیسن، مائیکل نیسر، جائے رچرڈسن، شان ایبٹ اور رلی میرڈتھ شامل ہیں۔