مولانا فضل الرحمان پر بھارتی ایجنسی را کے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری
لاہور: محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسیرا اور افغان ایجنسی این ڈی ایس جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ را اور این ڈی ایس نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔