یونیورسٹی اسکینڈل، طالبات کو حراساں کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے

0 31

کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو حراساں کے حوالے سے اب تک کوئی شواہد سامنے نہیں آسکیں ایف آئی اے اور بلوچستان اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سامنے کسی بھی طلباءوطالبات نے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر بیان پیش نہیں کیا ایف آئی اے حکام آج بلوچستان ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرینگے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بلوچستان کے سیاسی جماعتوں اور طلباءتنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی گئی جب ایف آئی اے حکام نے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر تفتیش کی تو ایف آئی اے حکام نے متاثرہ طلباءوطالبات کے ساتھ ہونے والے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کو ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش کرنے کی استدعا کی ۔

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اب تک یونیورسٹی کے معاملے پر کوئی بھی طالبعلم پیش نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کر ایا گیا اور اسی طرح بلوچستان اسمبلی میں جامعہ بلوچستان کے معاملے پر باز گشت کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کااجلاس بدستور جاری ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی اس معاملے پرطلب کیا۔

خصوصی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر اخبارات میں ا شتہارات دیئے کہ وہ کمیٹی چیئر مین کے سامنے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں مگر اب تک کوئی بھی بیان ریکارڈ نہیں کرا یا جاسکا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم شواہد کی بنا پر کیس غیر موثر ہوسکتا ہے اور اب تک شواہد پیش نہیں کئے جاسکے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام آج بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل کو رپورٹ پیش کرینگے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.