شمالی شام میںفوجی کارروائی، نو افراد ہلاک

0 31

دمشق:  شام کے شمال مغربی حصے میں ایک فوجی کارروائی میں کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جس وقت ہیلی کاپٹر کی مدد سے یہ فضائی حملہ کیا گیا، اس وقت اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے ارکان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی ادلب میں بریشا کے دیہات کے ایک مکان پر کی گئی۔ امریکی میڈیا میں ادلب میں کارروائی میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا بغدادی اسی کارروائی میں مارے گئے یا نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.