وسیم اکرم فواد خان کے ساتھ فلموں میں انٹری کیلئے تیار

0 27

لاہور:  سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ‘ فواد خان کے ساتھ جلد سلور سکرین پر نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدانوں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد بطور ٹی وی کمرشل ماڈل اور پروگرام اینکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد بڑے پردے پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔ وسیم اکرم اداکار و ڈائریکٹر فیصل قریشی کی نئی فلم منی بیک گارنٹی میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم میں فیصل قریشی بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے جبکہ معروف اداکار فواد خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ دیگر ستاروں میں گوہر رشید، میکال ذوالفقار اور کرن ملک جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.