چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر ہفتہ کے روزایک روزہ دورے پر سے بھی پہنچ گئے

0 33

سبی 26اکتو بر :چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر ہفتہ کے روزایک روزہ دورے پر سے بھی پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر اسپتال ایلیمنٹری کالج روڈ مارکیٹ آفیسرز کلب لائیوسٹاک دفتر سپورٹس کمپلیکس سمیت ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ ڈی آئی جی سے بھی رینج پرویز احمد سمیت سول و عسکری افسران کے ہمراہ تھے انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کے فقدان صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت و تعلیم صوبائی حکومت اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور صوبائی حکومت ان شعبوں خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے کے غریب عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں اور صوبے کے عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے المنٹری کالج سبزی مارکیٹ گرین بیلٹ کے تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کمشنر کی سربراہی میں دوسرے شعبوں میں بھی ترقی اور بہتری لا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کے شعبے کو صوبے میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت سیت حاصل ہے اور اس کو جدید خطوط پر استوار کرکے پیداوار کو بیرون ملک برآمد کر سکتے ہیں جس سے صوبے اور ملک کی معیشت پر اچھے اثر مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں تمام ترقیاتی سکیموں کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔سیکر ٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیوروکریسی اور حکومت میں کسی قسم کا تنا ئو موجود نہیں ہے بلکہ بلوچستان میں بیوروکریسی اور جمہوری اداروں کے درمیان آئیڈیل ماحول میں صوبے کے معاملات چل رہے ہیں۔ اورایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور امتحانات میں تفصیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہ بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی اسکیمات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے ،بلکہ ترقیاتی منصوبے تسلسل کے ساتھ چل رہے ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔بلو چستان میں جاری ترقیاتی اسکیمات پائیدار اور دہریا ثابت ہوسکیں ۔جن سے عوام براہ راست استفادہ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈائیلا سز مشینوںکی فر اہمی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی تکمیل کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔اور جلد سیکو رٹی کے معاملات طے کر کے سیکشن کو بحال کیا جائے گا تاکہ سبی ہرنائی کے عوام کو محفوظ ترین ذریعہ سفر میسر ہو سکے۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن اوفیصل احمد نے ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال ترقیاتی ا سکیموں سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.