جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، ہالینڈ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

0 33

ہیگ: دنیا بھر کے کشمیری ستائیس اکتوبرکو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا۔ برطانیہ اور دیگر ممالک میںآج بلیک ڈے منایا جائے گا۔تھائی لینڈ میں تھائی، پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا۔ احتجاج میں پاکستانی شہریوں سمیت مسلمانوں اور دیگر مقامی شہریوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ رہنماں نے شرکا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور دیگر مظالم سے آگاہ کیا۔ رہنماں نے مسلمانوں کے ستائیس اکتوبر کومقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ سے متعلق بتایا اور کشمیر کی تاریخ بیان کی۔پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ ہالینڈ چیپٹر نے پاکستانی شہریوں اور کشمیریوں کے تعاون سے دی ہیگ میں آئی سی جے کے باہر مظاہرہ کیا۔ عالمی عدالت انصاف کے باہر مظاہرے میں کافی تعداد میں پاکستانی شہریوں، کشمیریوں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.