اہم خبریںپاکستان

انصاف صحت کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدل دے گی : شہباز گل

لیہ  : شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو صرف ترقی کے خواب دکھائے گئے، علاقے کے فنڈز کہیں اور استعمال ہوتے کیونکہ منی لانڈرنگ کرنا ہوتی تھی، انصاف صحت کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدل دے گی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے لیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، ن لیگ کے ہارے ہوئے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، گزشتہ حکومتوں کے منصوبے ہم نے مکمل کیے اور نئے منصوبے بھی شروع کیے، موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں بلکہ عملی اقدامات ہونگے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم جیسا سیاستدان پاکستان کو آج تک نہیں ملا، عمران خان ایماندار لیڈر ہیں اور عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button