امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا گلالئی اسمعیل کے والد کے اغوا پر اظہارِ تشویش

0 33

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشائی امور کی انچارج اور معاون سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے سماجی کارکن گلالئی اسمعیل کے اہلِ خانہ کو مسلسل ہراساں کیے جانے کی اطلاعات اور ان کے والد کی مبینہ حراست پر تفتیش کا اظہار کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان پر امن اجتماع، اظہارِ رائے اور قانونی عمل کے حوالے سے شہریوں کے حقوق کا خیال رکھے۔خیال رہے کہ گلالئی اسمعیل نے جمعرات کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے والد پروفیسر اسمعیل کو ملیشیا کپڑوں میں ملبوس افراد پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے اپنے ہمراہ لے گئے۔دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین میں شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہونے کے باوجود پروفیسر اسمعیل اور ان کے اہلِ خانہ کو دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے بعد آج (جمعے)کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ والد کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اس کے ساتھ انہوں نے 2 تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ان تصاویر کے ساتھ ان کا اپنے والد کے بارے میں یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بری صورتحال میں ہیں، ایسا لگتا ہے کہ سخت دبا میں اور بیمار ہیں۔اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں گلالئی اسمعیل نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے والد کے مبینہ اغوا پر مین اسٹریم میڈیا کی خاموشی پر سخت تنقید کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.