اہم خبریںبلوچستان

مارگٹ , تربت ومستونگ میں حملے قابل مذمت ہیں،بشری رند

کوئٹہ  :  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے گز شتہ روز مارگٹ , تربت و مستونگ کے علاقے میں دہشت گردی کے واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی شہادت پر گہر ے رنج وغم اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں امن وامان کے قیام میں قانون نا فذ کرنے ولے اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں اور اس حوالے سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افیسران واہلکاران کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں۔ان قر بانیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ صوبائی حکومت دہشت گردی کے ایسے واقعات کے تد ارک کیلئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے ان واقعات میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دُعا بھی کی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button