آرنلڈ شوازینگر کی بھارت جانے کی خبروں کی تردید

0 27

لاس اینجلس:  ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شوازینگر نے بھارت جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔ آرنلڈ شوازینگر سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ رواں برس نومبر میں بھارتی ریاست مہاراشڑا میں منعقد ہونے والے فٹنس مقابلے میں شرکت کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرنلڈ نے واضح کیا ہے کہ ان کی بھارت جانے کی خبریں جعلی ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران آرنلڈ نے کہا کہ ان کے پاس ابھی بھارت جانے کا وقت نہیں، اگر وقت ملا تو مستقبل میں وہ اس حوالے سے سوچیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.