اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو کی صدارت میں آبپاشی آبی وسائل اور زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجلاس منعقد ہوا
سبی23اکتوبر:۔ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو کی صدارت میں آبپاشی آبی وسائل اور زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف سینٹری انسپکٹر محمد سلیم تحصیلدار نصیر ترین ایس ڈی او ایریگیشن اسلم لونی میر سلیم مرغزانی و دیگر زمینداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو نے کہاکہ ضلع سبی کو آب پاشی اور پینے کے پانی کے لئے ناڑی گاج جیسی نہر سے اللہ تعالی نے نوازا ہے پانی کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے محکمہ ایریگیشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے چینلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے زمین داروں کو ان کے حصے کا پانی نہیں مل رہا اور ضائع ہو رہا ہے اس کا فوری نوٹس لیا جائے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر نے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور تین دنوں (31 اکتوبر سے 3 نومبر ) پانی کی چینلز کی صفائی ہوگی جس سے شہر میں پانی بند ہوگا انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت جاری کی کہ وافر مقدار میں پانی سٹور کیا جائے اور یہ تین دن شہر میں پانی کی سپلائی بھی جاری رکھی جائے۔