اسپنی روڈ پاک ترک سکول کے قریب موٹرسائیکل میں بم دھماکہ
کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے
دھماکے کے بعد پولیس ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا تاہم مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
واضح رہے کہ اسپنی روڈ جوائنٹ روڈ اور سبزل روڈ سے منسلک علاقہ ہے اور یہاں ٹریفک کا رش بھی رہتا ہے