صوبائی وزیر واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ کی ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ

0 33

ہرنائی :  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں ، بی اے پی میں قبائلی معتبرین اور مختلف سیاسی رہنمائوں کی شمولیت سے پارٹی مزیدفعال ومنظم ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران حاجی میروآقا اپنے خاندان سمیت جمعیت سے مستعفی ہوکر،اور ملک جمعہ خان اپنے خاندان سمیت پشتونخوامیپ سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کااعلان صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب سے مذہبی ،وقومی پرست جماعتوں کو آنے والے عام انتخاب تک مکمل صفایا کیاجائے گا اور آنے والے انتخاب میں حلقے کے دونوں اضلاع میں یونین کونسل سے لیکر ضلع کونسل و مونسپل کمیٹیوں سے بی اے پی کے نامزدامیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے عوام پارٹی کے کارکردگی سے متاثر ہوکر جوق درجوق بی اے پی میں شامل ہورہے ہیںوزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت تیزی سے صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، بی اے پی میں شامل ہونے والے قبائلی معتبرین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہے امید کرتے ہے کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی کی فعالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کارلائے گے ،صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج اپنے ملک کے سرحد کا دفاع کرنا جانتے ہے، انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کو دیکھ بھارتی فوج نے اپنے فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کرکے بھاگ گئے ،بھارت کشمیر میں اپنے جرائم اور مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیئے ایل اوسی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کر رہا ہے بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے صوبائی وزیر نے بھا رتی فوج کی فائرنگ سے نہتے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ گزشتہ چار دنوں سے حلقہ انتخاب کے دورے پر ہے حلقہ انتخاب کے مختلف کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور حلقے انتخاب کے عوام کے مسائل سنے اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں صوبائی وزیر کو اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے درخواستیں دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.