بنگلادیش، توہین آمیز پوسٹ کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس کی فائرنگ، 4افراد جاں بحق،100 زخمی

0 29

ڈھاکا: بنگلا دیش میں فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے خلاف مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کے سب سے بڑے جزیرے بھولا کے علاقے برہان الدین میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد فیس بک پر ایک صارف کی جانب سے توہین رسالت ﷺ پر مبنی مبینہ پوسٹ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بنگلادیشی اخبار ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھرائو کیا۔جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں مزید پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.