سندھ کے کونے کونے سے ایک ہی آواز آ ر ہی ہے، گڈ بائے پی پی، خرم شیر زمان
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں پی پی کی بتدریج مقبولیت، نشستیں کم ہوتی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی کو لاڑکانہ سے شکست دے کران کاخواب چکنا چور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لاڑکانہ میں شکست کے بعد اس کا زوال شروع ہوگیا، آنے والے وقت میں پی پی کی بتدریج مقبولیت، نشستیں کم ہوتی جائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے کونے کونے سے ایک ہی آواز آ ر ہی ہے، گڈبائے پیپلزپارٹی۔