امریکی صدر نے جی سیون کی میزبانی سے یو ٹرن لے لیا

0 38

واشنگٹن :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلی جی سیون سمٹ کا انعقاد ریاست فلوریڈا میں اپنے ایک ذاتی گالف کلب میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بد عنوانی کے الزامات کے بعد اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ بدل لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ذرائع ابلاغ اور ڈیموکریٹس کی بے مقصد جارحیت کی وجہ سے سن 2020 میں آئندہ جی سیون سمٹ کی میزبانی کے لیے میامی میں ٹرمپ نیشنل ڈورل کا مقام اب زیر غور نہیں۔ وائٹ ہا وس کے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک ملوانے نے رواں ہفتے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ جی سیون سمٹ صدر ٹرمپ کے گالف کلب میں منعقد ہو گی۔ اس پر کانگریس میں ڈیموکریٹس کی طرف سے شدید ردعمل دیکھا گیا اور اسے ٹرمپ کی کھلی کرپشن کا ایک اور ثبوت قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.