رانچی ٹیسٹ،بھارت نے پہلی اننگز9وکٹوں کے نقصان پر497رنز پر ڈکلیئر کردی ،جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار

0 35

رانچی: بھارت نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں9وکٹوں کے نقصان پر497رنز پر ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور9رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔ڈین ایلگرصفر اور ڈی کاک4رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 488رنز درکار ہین اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں روہت شرما نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی جبکہ ریہانے 115رنز بنا ئے۔اتوار کو رانچی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز3وکٹوں کے نقصان پر224دوبارہ شروع کی تو روہت شرما117اور اجنکیا ریہانے83رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کیلئے267رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور306رنز تک پہنچا دیا۔ریہانے 115رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی جدیجہ نے روہت شرما کا بھرپور ساتھ دیا ۔روہیت شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 212رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 6چھکے اور 28چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔بھارت کی پانچویں وکٹ370رنز پر گری جب روہت شرما 212رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔بھارت نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز9وکٹوں کے نقصان پر497رنز پر ڈکلیئر کردی ۔بھارت کی جانب سے جدیجہ51، ساہا24،ا میش یادیو31، ایشون14رنز بنا سکے جبکہ شامی10اورندیم1رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بھارت کے497رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور9رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔ڈین ایلگرصفر اور ڈی کاک4رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے2وکٹوں کے نقصان پر9رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 488رنز درکار ہین اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔بھارت کی جانب سے محمد شامی اور امیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.