گورنر بلوچستان لان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بوائز اور گرلز میں موجود صحت و صفائی کی صورتحال عملے کی غیرحاضری انتظامی امور کے نقاص اور کھانے پینے کی اشیاء کی ناقص صورتحال پر عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار کیا
کوئٹہ19 اکتوبر:گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بوائز اور گرلز میں موجود صحت و صفائی کی صورتحال عملے کی غیرحاضری انتظامی امور کے نقاص اور کھانے پینے کی اشیاء کی ناقص صورتحال پر عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے بولان یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر طلباء و طلبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے اور یقین دہانی کرائی کے ہاسٹلوں میں صحت و صفائی کے انتظامات کھانے پینے کی میا ری ا شیا ء کی فراہمی اور ہر نصابی سر گرمیوں کی سہولیات فر اہم کی جائے گی۔ بولان یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کا معا ئینہ کرتے ہوئے طلبا ء وطالبات پر زور دیا کہ ہاسٹلز اپنے گھر کی طر ح ہے لہذا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسے صاف ستھرا اورنظم و ضبط برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔دورے کے موقع پر ہا سٹلو ں میں رہائش پذیر طلباء و طالبات نے شکایت کی کہ عملے کے ارکان اکثر ڈیوٹی پر نہیں آتے اور اپنے فرائض سر انجام دینے سے قاصر ہے جس پر گورنربلو چستان سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی غیر حاضر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی انکوائری کی جا ئے اور ڈیوٹی کا پابند کیا جائے ۔اس موقع پر وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ چکزئی بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی بی این پی مینگل احمد نواز بلوچ اور صو با ئی سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو ہاشم خان غلز ئی بھی موجود تھے۔قبل ازیں گورنر بلوچستان بولان یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور سٹاف سے ملے اور ان کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے حوالے سے اپنا ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔