لندن، نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب
لندن: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا،شرکا نے وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر اپنی تشویس کا اظہار کیا۔تقریب میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنان، برطانوی پارلیمنٹ اور کشمیر کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،دنیا کشمیر کی اس نازک اور مخدوش صورتحال کا نوٹس لے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔ شرکا نے وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر اپنی تشویس کا اظہار کیا۔تقریب میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنان، برطانوی پارلیمنٹ اور کشمیر کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے فرائض آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے سنبھالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر جیل بن گیا ہے، مواصلات اور انٹرنیٹ بند ہے، بازاروں میں تالے پڑے ہیں اور ایک ملین سے زیادہ بھارتی افواج کشمیر کے ہر گھر کے باہر کھڑی ہیں۔مقررین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کشمیر کی اس نازک اور مخدوش صورتحال کا نوٹس لے اور بھارتی جبر و ستم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب سے صدر آزاد کشمیر، ایم پی عمران حسین، ایم پی افضل خان، لیبرپارٹی کے نائب رہنما ٹام واٹسن، راجہ سکندر اور دیگر نے خطاب کیا۔