ٹی ٹین لیگ ، 16پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
ابوظہبی : ٹی ٹین لیگ میں 16پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ14سے 24نومبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے،اس میں پاکستان کرکٹرز شاہد آفریدی (آئیکون پلیئر)، فہیم اشرف، محمد حفیظ، عماد وسیم، عمران نذیر، حارث رئوف، معازخان اور سہیل اختر قلندر ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔شعیب ملک، محمد حسنین، عامر یامین، سہیل تنویر دہلی بلز ٹیم میں شامل ہوئے، محمد عامر ایونٹ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ابوظہبی میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں،اس فرنچائز نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے کوچ بیلس کی خدمات حاصل کی ہیں، محمد عرفان کو مراٹھا عریبیئنز، انور علی کو دکن گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہاب ایونٹ میں ناردرن واریئرز کی نمائندگی کرینگے۔آئیکون پلیئرز میں معین علی ٹیم ابوظہبی، ایون مورگن دہلی بلز، ہاشم آملہ کرناٹکا ٹسکرز، ڈیرن سیمی ناردرن واریئرز، کرس لین مراٹھا عریبیئنز، شین واٹسن دکن گلیڈی ایٹرز اور تھشارا پریرا بنگلہ ٹائیگرز کے اسکواڈز کی زینت بنے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے تاحال پی سی بی کی جانب سے این او سی کے منتظر ہیں۔