نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی ودیگر امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کے زیرصدارت اجلاس

0 33

نصیر آباد 18اکتوبر :۔نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی ودیگر امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی عرفان بشیر،اے ڈی سی جلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنرزغلاحسین بھنگر،علی محمد ہانبھی،اے ایس پی فہدحسین کھوسہ علامہ تجمل عباس،مولانا عبدالحکیم انقلابی،حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،مولوی محمد حسن، مولوی روستم نورانی،مولانا محمد انورمستوئی،ڈی ایس پی ملک عبدالغفارسیلاچی، ڈاکٹر منظوراحمدابڑو،ایف سی کے محمد رمضان ،بابوحاجی خان جونیجو سمیت دیگرشریک تھے اس موقع پر ایس ایس پی عرفان بشیر نے چہلم کے موقع پر پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چہلم کے موقع پر سابقہ روٹس استعمال ہونگے تمام جلوس اسی راستوں سے ہوکر برآمداور اختتام پزیر ہونگے پولیس ایف سی مجالس ،امام بارہوں پر سکیورٹی فراہم کریں گے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گی علماء کرام ومشائخ اپنے خطبات میں امن پسندی کے فروغ کیلئے عوام کے صراط مستقیم کی جانب سے گامزن کریں اسلام میں شرپسندی ،اورشرپسند افرادکی کوئی جگہ نہیں ہمارادین ہمیں بھائی چارے اخوت کا درس دیتا ہے اسی لئے ہمیں ملکر علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا ہوگا کیونکہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھی دین اسلام کی سربلندی کیلئے جام شہادت نوش فرمائی آج رہتی دنیا تک ان کا نام روز اول کی طرح روشن ہے شرپسندی اورکفری طاقتیں ہمیں آپس میں دست وگریباں کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر ہمیں اتحاد اوراتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو مدنظر کرعملی جدوجہد کرنی ہوگی اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.