گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے

0 34

کوئٹہ17 اکتوبر:۔ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ، اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو اسکے خلاف بلداختیار کارروائی کی جائیگی، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے متعلق حکومتی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عدالت کے بھی زیر غور ہے۔ انہوں نے طلبا ء و طالبات اور تمام شہریوں سے کہا کہ ٓاپ بھروسہ اور اطمینان رکھیں حکومت نے تمام صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ، اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ گورنر نے تمام طلباء تنظیموں اور اساتذہ ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ مسئلہ وفاقی اداروں اور عدالت کے زیر غور ہے، تحقیقات کی تکمیل اور فیصلہ آنے تک ہرقسم کی بیان بازی سے گریز کیا جائے ،اور یقین دلایا کہ فیصلہ آنے پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.