اہم خبریںبلوچستان

موجودہ صوبائی حکومت نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنی انتھک محنت و لگن سے صوبے میں ترقی و خوشحالی ضرور لائیں گے، تعلیم،صحت اور انفراسٹکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن عوام کی فلاح و بہبود ہے اسلئے وہ عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے دن رات محنت کر رہے ہیں، اعلی تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کوممکن بنائیں گے،موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے،امیر ہو یا غریب قانون سب کیلئے ایک ہے،طلباء و طالبات کے تمام تر مسائل حل کریں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دے سکیں ، ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر ْاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے صوبے میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے تاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات باآسانی میسر آْسکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button