اہم خبریںبین الاقوامی

برطانیہ ، پی ٹی ایم کے مقابلے کیلئے یو نائیٹڈپختون سوسائٹی کا قیام

لندن: برطانیہ میں پختون تحفظ موومنٹ کے مقابلے کیلئے یونائیٹڈ پختون سوسائٹی یو پی ایس کی بنیاد رکھ دی گئی،یو پی ایس کی رکنیت سازی کی مہم 14اکتوبر سے شروع کر دی گئی ہے،یو پی ایس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ستائیس اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں تقریب کا انعقاد کرے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں پختون تحفظ موومنٹ کے مقابلے کیلئے یونائیٹڈ پختون سوسائٹی یو پی ایس کی بنیاد رکھ دی گئی۔پختون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم کے مقابلے کیلئے برطانیہ میں پختوں سوسائٹی پی ایس کی بنیاد رکھ دی گئی۔ یورپی میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ پختون سوسائٹی کو وسیع کرنے کیلئے چودہ اکتوبر سے رکنیت مہم شروع کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں جنوبی لندن میں یو پی ایس کی جانب سے ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں بیس سے پچیس نوجوان یو پی ایس کے رکن بنے۔۔۔ یو پی ایس کے صدر باچا خان نے نو ارکان کو پی ایس بنانے کا مقصد بتایا۔اس دوران فیصلہ کیا گیاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ستائیس اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button