
لاہور: بنگلا دیش ویمنزکرکٹ ٹیم اورانڈر 16ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔بنگلا دیش ویمنزکرکٹ ٹیم اورانڈر16کرکٹ ٹیم کورواں ماہ کےآخرمیں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔پی سی بی دورے کے حوالے سے پرامیدتیاریاں بھی شروع کردیں۔دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کیترجمان جلال یونس کے مطابق دونوں ٹیموں کیدورے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہیں، بنگلا دیش کا سیکیورٹی وفداس سلسلے میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔شیڈول کیمطابق بنگلا دیش ویمنزٹیم کوتین ٹی ٹوئنٹی اوردوون ڈے میچزکی سیریزکیلئے23 اکتوبرکولاہورپہنچنا ہے۔




