اہم خبریںپاکستان

صدراور وزیر اعظم سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی شاہی جوڑے نے ملاقات کی، شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم عمران خان نے خود ریڈ کارپٹ استقبال کیا،وزیر اعظم عمران خان نے شاہی جوڑے کو ظہرانہ بھی پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو ماحولیات اور جنگلات کے حفاظت کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ، وزیر عظم عمران خان نے شہزادے کو ان کی والدہ لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دورے اور ان کے کینسر ہسپتال شوکت خانم کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔منگل کو برطانوی شاہی جوڑے نے ایک مصروف دن گزارا انہوں نے صدر پاکستان سے بھی ملاقات کی ، ایوان صدر پہنچنے پر شاہی جوڑے کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، شاہی جوڑے نے حکومت کی جانب سے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،صدر پاکستان نے شاہی جوڑے کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غربت کے خاتمے ،تعلیم کے فروغ ،خواتین کے حقوق کی فراہمی ،فلاحی کاموں اور ماحولیاتی تبدیلی کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، قبل ازیں شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں سرکاری سکول اور مارگلہ ٹریل فائیو کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہیں سکائوٹس حکام کی جانب سے جنگلات کی حفاظت کیلئے کئے گئے کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ سکائوٹس حکام نے شاہی جوڑے کو بتایا کہ جنگلات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں،شاہی جوڑے کی جانب سے سکائوٹس کے ان اقدامات کی تعریف کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button