اہم خبریںپاکستان

پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے،پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاحوں کے لیے پاکستان حسین، پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے،پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شاہی جوڑا خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جائے گا۔منگل کو معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیاحوں کے لیے پاکستان حسین، پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات، شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی پاکستان کو منفرد بناتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شاہی جوڑا خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button