اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر، خصوصی حیثیت جلد بحال ہو جائیگی، کشمیری رہنما کا دعویٰ

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جلد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردے گی،بھارتی سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کر دے گی،بھارت یکطرفہ حیثیت میں تبدیلی نہیں کر سکتا،منسوخی کیلئے فریقین کی رضا مندی ضروری ہے، ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جلد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردے گی۔مقامی ویب سائیٹ کو دیئے گے انٹرویو میں جسٹس حسنین مسعودی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کی آسانی کے لیے کوئی راستہ نکالتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کرنے کا حکم دے گی۔نیشنل کانفرنس کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت، پارلیمنٹ، یہاں تک کہ صدر بھی آئین کا آرٹیکل 370 کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت یک طرفہ فیصلے سے ختم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ معاہدہ 2 سیاسی فریقوں کے درمیان ہوا تھا لہذا اس کی منسوخی کے لیے ان دونوں کا متفق ہونا ضروی ہے اور اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے اور ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔واضح رہے مودی سرکار نے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کوخصوصی حیثیت حاصل تھی جب کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کے خلاف بینج تشکیل دیتے ہوئے مودی سرکار سے ایک ماہ میں جواب طلب کیا تھا یہ حکم دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات معمول پر لائیں تاہم بھارتی حکومت نے اب تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button