اہم خبریںبین الاقوامی

آن لائن انتہا پسندی کا خاتمہ، نیوزی لینڈ کاخصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آن لائن انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے تفتیش کاروں کی ایک ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ، تحقیقاتی، فرانزک اور انٹیلی جنس لحاظ سے 17 ماہرین منتخب کرے گا تاکہ آن لائن پرتشدد مواد کو ناکام بنانے پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ مساجد حملوں کی ناکامی اور سانحہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو نشر کرنے کے بعد جیسنڈا آرڈرن ٹیکنالوجی کمپنیوں سے انتہا پسند مواد ہٹانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کررہی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد کو نشانہ بنائے جانے سے یہ ظاہر ہوا کہ ہماری حکومت کو آن لائن نفرت انگیز مواد کے پھیلا کو روکنے کے لیے وسائل میں بہتری کی ضرورت ہے۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بہت اچھی ٹیم ہوگی جو ہمارے ڈیجیٹل چینلز پر پرتشدد انتہا پسند مواد کا پتہ لگائے گی اور اس کے پھیلا کو روکنے پر توجہ مرکوز رکھے گی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ محکمہ داخلہ، تحقیقاتی، فرانزک اور انٹیلی جنس لحاظ سے 17 ماہرین منتخب کرے گا تاکہ آن لائن پرتشدد مواد کو ناکام بنانے پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے وزیر داخلہ ٹریسی مارٹن نے کہا کہ حکام کی جانب سے ردعمل کے وقت کو بہتر ہونے کی ضرورت ہے تاکہ قابل اعتراض مواد کو تیزی سے ہٹایا جائے اور انتہا پسندوں کے لیے ایک پلیٹ فارم بننے سے روکا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button