اہم خبریںکھیل

سائوتھ ایشین انڈر16گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم(آج) نیپال روانہ ہوگی

اسلام آباد : سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے 13رکنی قومی جونیئر ٹیم (آج) منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگی، چیمپیئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان چیمپیئن شپ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19 اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔22اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی جبکہ مہرین ساگر ٹیم کی نائب کپتان ہونگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button