
کو ئٹہ 13اکتو بر :بلو چستان بلا ئنڈ ریلیف ایسو سی ایشن کی جا نب سے سفید چھڑی کے عالمی دن کے مو قع پر عام و خاص کے لیے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کامقصد سفید چھڑی کی اہمیت اور اس کے استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے ایک محفو ظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس دن کو سفید چھڑی محفوظ دن کا نام دیا گیا ہے۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سابق سینیٹر روشن خورشیدپر وجہ ، نذیر احمد صدر بلوچستان بلا ئنڈ ریلیف ایسوسی ایشن عبدالحق ہاشمی ڈاکٹر سے شگفتہ اقبال ملک اور دیگر نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے بلوچستان بلا ئنڈ ریلیف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ایسے اشخا ص جوبینا ئی سے وابستہ مسائل کا شکار ہیں اور سفید چھڑی استعمال کر تے ہیں ۔وہ اس چھڑی کے ساتھ اپنی زندگی بہتر انداز میں گزار سکتے ہیں ۔ ان کامز ید کہنا تھا کہ اس سفید چھڑی کے عالمی دن کو پورے جوش و خروش سے منانے کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے تک یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ سفید چھڑی کے استعمال کرنے والے افراد ایک بہتر سے بہتر زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ اور اس کے ذریعے اپنی نقل وحرکت محفو ظ بنا سکتے ہیں۔ سفید چھڑی کے استعمال سے آنے والی ظا ہر ی رکاوٹوں کو محسوس کر تے ہو ئے ان سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں تقریب کے شرکاء نے کہا کہ سفید چھڑی نے انہیں مکمل آزادی بخشتی ہے۔ اور آس پاس سفر کرنے اور کام کرنے والی جگہوں تک با آسانی رسا ئی حا صل کر سکتے ہیں۔ بلکہ یہ افراد ہر وہ سرگرمی میں بھرپور شرکت کرسکتے ہیں جو ان کے لیے خوشگوار ہوتے ہیں۔ سفید چھڑی کا عالمی دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ان نابینا افراد کی ہم بھرپور مدد کریں اور ان کے ساتھ آنے والے رکاوٹوں سے ان کو محفوظ کر سکے تب ایک خوشحال اور پرامن معاشرہ وجود میں آئے گا۔ تقریب کے آخر میں سابق سینٹر روشن خورشیدپروجہ نے مختلف نابینا افرادمیں سفید چھڑی بلوچستان بلا ئنڈ ریلیف ایسو سی ایشن کی طرف سے تقسیم کی ۔



