
بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ میں وائس چئیر مین بلوچستان بار کونسل کی سربراہی میں بار کونسل کے ممبران بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر، جنرل سیکریڑی بمعہ کابینہ کوئٹہ بار کے صدر، جنرل سیکریڑی بمعہ کابینہ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل سے ایک غیر رسمی ملاقات کی. اس موقع پر سینئر ججز جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم خان کاکٹر اور رجسٹرار ہائی کورٹ بھی موجود تھے. وکلاء نے جسٹس جمال خان مندوخیل کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس کو انصاف کی فراہمی میں تمام بارز نے اپنی تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلاء کے نمائند گان کا شکریہ اداکیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لا کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور عوام کا ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے. اس موقع پر با ر کے مسائل اور مختلف امور بھی زیر بحث آئے جس کو حل کرنے کی چیف جسٹس صاحب نے یقین دہانی کرائی.




