اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب ایران کشیدگی کم کرانے کی کوششیں تیز کردیں ، وہ اتوار کو ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب،ایران میں ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اتوارکوایرانی صدرحسن روحانی سیملاقات ہوگی اور ملاقات کیفوری بعدسعودی عرب روانگی کاامکان ہے۔دورہ سعودی عرب مین وزیراعظم سعودی قیادت سے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی پیشرفت پربات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں فیوچرسرمایہ کاری انیشی ایٹو میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا نے دی ہے، سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگی جبکہ بھارت کے وزیراعظم کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اہم مسلم لیڈرممالک میں کشیدگی اور تناختم کرنے کے خواہاں ہیں، ایران نے ثالثی قبول کرکے تناوکم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے۔



