
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے لیئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کی کاروائی خفیہ رکھنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی اور فریقین کو 14 اکتوبر کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،جمعرات کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکلا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،چیف الیکشن کمشنر نیدرخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی اور فریقین کو 14 اکتوبر کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جانب سے سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی خفیہ رکھنے سے متعلق چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد یک اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔(ع ا)




