جج ارشد ملک ویڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کر دیا گیا

0 42

اسلام آباد:  جج ارشد ملک ویڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کر دیا گیا،کیس منتقلی کا حکم سیشن جج اسلام آباد نے دیا۔ پیر کو جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزمان حمزہ عارف بٹ اور فیصل شاہین ہیں۔ فاضل جج نے اسفتسار کیا کہ آپ کی اس سے پہلے جو درخواست تھی وہ کیا تھی۔ جس پر تفتیشی نے کہا کہ اس میں بھی یہی ملزمان تھے۔ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دہشتگردی دفعات ارشد ملک کیس پر نہیں لگ سکتیں، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ لگا دی گئی ہے تو اب اسے دہشتگردی کی عدالت میں پیش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.