بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے ہرا دیا

0 31

وشاکھاپٹنم :  بھارت نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 395 رنز کے تعاقب میں 191 رنز بنا کر ا?ئوٹ ہوگئی، ڈین پیڈٹ نے نصف سنچری بنائی، محمد شامی نے 5 اور روندرا جدیجا نے 4 کھلاڑیوں کو ا?ئوٹ کیا، روہیت شرما کو دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر مرد میدان قرار دیا گیا، بھارت کی یہ ا?ئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ اتوار کو وشاکھا پٹنم میں ٹیسٹ کے پانچویں اور ا?خری روز جنوبی افریقہ نے 395 رنز کے تعاقب میں 11 رنز ایک کھلاڑی ا?ئوٹ پر اننگز شروع کی تو اسے 19 کے مجموعی سکور پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب تھیونس ڈی برائن 10 رنز بنانے کے بعد ایشون کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اگلے ہی اوور میں محمد شامی نے تیمبا بووما کو صفر پر کلین بولڈ کر دیا، کپتان فاف ڈوپلیسی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 13 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اپنے اگلے ہی اوور میں محمد شامی نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کاک کو صفر پر کلین بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، 70 کے مجموعی سکور پر روندرا جدیجا نے ایک ہی اوور میں تین جنوبی افریقن کھلاڑی ا?ئوٹ کرکے بھارت کو فتح کے قریب پہنچا دیا، انہوں نے اوپنر ایڈن مارکرم 39 رنز پر میدان بدر کیا جبکہ مسلسل دو گیندوں پر ورنن فلینڈر اور کیشیو مہاراج کو صفر پر پویلین واپس بھیجا، اس موقع پر سینورن متھوسیمی اور ڈین پیڈٹ نے مزاحمت کی اور 91 رنز کی شراکت قائم کرکے سکور 161 تک پہنچا دیا، پیڈٹ 56 رنز بناکر شامی کا نشانہ بنے، 191 کے سکور پر جنوبی افریقہ کی ا?خری وکٹ گر گئی جب کگیسو ربادا 18 رنز بناکر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، متھوسیمی 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اس طرح بھارت نے یہ میچ 203 رنز سے جیت لیا، محمد شامی نے پانچ، جدیجا نے چار اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.