گزشتہ شب بارش کے سیلابی پانی نے واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر سمیت گردونواع کے علاقوں میں تبائی مچادی ہے حاجی زابد علی ریکی
واشک: جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بارش کے سیلابی پانی نے واشک کے ضلعی ہیڈکواٹر سمیت گردونواع کے علاقوں میں تبائی مچادی ہے موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس نتیجے میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کے باعث کئی کچے مکانات و دیواریں مہندم ہو گئی لوگوں کے مال مویشیاں و قیمتی سامان سیلانی پانی کے نذر ہو گئے جسکے باعث لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ اس سے قبل بسیمہ میں کئی گھرانوں کو سیلانی پانی نے لوگوں کے گھربار اجھاڑ دئیے تھے اور جانی نقصان ہوا انھوں نے کہا واشک میں متاثرین بییار و مدگار ہیں جن کو فوری حکومتی امداد کی ضرورت ہے تاہم تاحال واشک ہیڈکواٹر میں کوئی امداد نہ پہنچ سکی ہے حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ذمہ داراں آج کے دن تعصب و نفرت کے عینک کو اتار کر فوری طور پر ضلعی ہیڈکواٹر واشک میں متاثرین کے لیئے خیمے راشن ادویات و دیگر سامان روانہ کر دیں۔