بلوچستان

چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے سوموار کے روز کوئٹہ شہر کا دورہ کیا

کوئٹہ 29جون:۔چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے سوموار کے روز کوئٹہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری نے جناح روڈ، زرغون روڈ، ائیر پورٹ روڈ کا دورہ کیاچیف سیکرٹری نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرکے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا صوبائی حکومت کی کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اورشہر کی خوبصورتی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے روائتی حسن کو بحال کیا جائیگا چیف سیکرٹری نے ائیر پورٹ روڈ پر شاپنگ مال کا بھی دورہ کیا اورحکومت کی جانب سے دئے گئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button