ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ،غیر معیاری کام کو ہر گز قبول نہیں کریں گے، صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد دمڑ کی افسران کو ہدایت

0 34

زیارت: صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے سنجاوی کا دورہ کیا دورے کے دوران صوبائی وزیر نے سنجاوی 132kvگرڈاسٹیشن کے تعمیراتی کام ،اسپورٹس اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام ،پوئی سنجاوی روڈاور سنجاوی میںجاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،وچ ونی سنجاوی میں حاجی نصر الدین ،حاجی جان محمد ٹھیکدار،سعداللہ ترین نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر ملک لاجور ترین ،عبدالناصر ترین اور دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر نے گرڈاسٹیشن کے تعمیراتی کام ،اسپورٹس اسٹیڈیم کے کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،عوام کے پیسوں کو ضائع نہیں کریں گے ،ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے اس میں سست روی کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ،غیر معیاری کام کو ہر گز قبول نہیں کریں گے ، جو بھی کام غیر معیاری ہوگا ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سنجاوی تا لورالائی روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے عوام کی مواصلات کے حوالے سے مشکلات کا خاتمہ ہوگا،اپنے حلقے میں بلیک ٹاپ روڈوں کی تعمیر مرمت کا جال بچھا دیا گیا ہے ،عوام مطمئن رہے کسی بھی علاقے اور قوم کو ترقی کے حوالے سے نظر انداز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جوق درجوق بلوچستان میں شمولیت ہماری بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے صوبائی وزیر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.