کوہلو‘ٹڈی دل کے خلاف سپرے مہم جاری

0 39

کوہلو:  ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی ہدایت پر ضلع میں محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈی دل کے خلاف سپرے مہم جاری ہے محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع کے دوردراز علاقوں میں سپرے مہم کو مکمل کرنے کے بعد اب نواحی اور شہریوں علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کے سپرے کئے جارہے ہیں اب تک تحصیل ماوند،تحصیل کاہان ،سفید ،تحصیل تمبو،گرسنی اوریانی ،لاسے زائی ،ملک زائی سمیت مختلف علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ پر محیط فصلوں پر ٹڈی دل کا اسپرے کیا جاچکا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی میر سعید اللہ مری نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں سپرے مہم کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں محکمہ زراعت دن رات ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ہماری ٹیمیں ضلع کے مختلف علاقوں میں سپرے کررہے ہیں ضلع میں پہلے کی نسبت بڑی حد تک ٹڈی دل کے حملوں پر کنٹرول کیا جاچکا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں ہمارے ضلع میں لوگوں کی بڑی تعداد شعبہ زراعت سے منسلک ہے حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ جلد از جلد ٹڈی دل کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے محکمہ زراعت کی ٹیمیں سپرے کے ساتھ مختلف علاقوں میں ٹڈیوں کو تلف کررہے ہیں تاکہ اس کی افزائش کو روکا جاسکے سپرے مہم ضلع میں ٹڈی دل کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.