سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل کا نواکلی بائی پاس پر تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ

0 25

کوئٹہ: سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل کا نواکلی بائی پاس پر تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ، غفلت برتنے اور ناقص نگرانی پر ریزیڈنٹ انجینئر کو او ایس ڈی بنا دیا، ٹھیکیدار عمر جان اینڈ کمپنی کو بھی نوٹس جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے اچانک نواکلی بائی پاس پر زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ساتھ دیگر عملہ بھی موجود تھا، نواکلی بائی پاس پر زیر تعمیر روڈ کا کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور منصوبے پر غفلت برتنے اور ناقص نگرانی پر ریزیڈنٹ انجینئر کو او ایس ڈی بنا دیا اور ٹھیکیدار عمر جان اینڈ کمپنی کو بھی نوٹس جاری دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.