ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس
نصیر آ باد: ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑکی زیر صدارت وزیر اعظم کے شکایتی سیل پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز غلام حسین بھنگر،علی محمد ہانبھی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، پی ایچ ا ی کے ایکسین میاں حفیظ الرحمان ہاشمی ،ایریگیشن کے ایس ڈی او خادم حسین لہڑی،سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسین رند ،میونسپل کمیٹی کے انجینئر عبدالحمید گولہ ،ڈی ایس پی گلاب خان شیخ ،ضلعی ناظم جنگلات محمد نعیم محمد حسنی سمیت دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس میں تمام آفیسران نے شکایتی سیل پر بھیجی جانے والی درخواستوں اور ان کے حل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑنے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیئے تمام آفیسران دل جوئی کے ساتھ کام کریں ہم سب کی تما م تر توجہ عوام کے مسائل کے حل کی جانب ہونے چائیے۔ وزیر اعظم کے شکایتی سیل پاکستان سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،بجلی ،گیس ،نکاس آب سمیت شہر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ان کے عوامی مسائل کو تدارک ہو سکے ہمیں عوام کی خدمت میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ شرقی نکاس آب نالے کی بہتری کے لیئے بھی میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے تاکہ نکاس آب کا مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو سکے ہم یہاں عوام کی خدمت کے لیئے بیٹھے ہیں ان کی خدمت کرنا ہمارے اولیں فرائض میں شامل ہے ۔