عوام کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر عمل کریں،ڈپٹی کمشنر زیارت

0 34

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے کہا ہے کہ عوام کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی ایس اوپیز پر عمل کریں،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں ،انجمن تاجران حکومتی ضوابط پر عمل کریں ،دکاندار خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور گاہکوں کو بھی ماسک کے بغیر دکان میں نہ چھوڑیں،دکانوں پر زیادہ رش نہ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں کورونا کے حوالے سے حکومتی ضوابط کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں گے ،کورونا اب ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کرچکا ہے اس کا مقابلہ ماہرین کے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.