میچ ریفری ڈیوڈ بون کے پلیئرز کو دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے مشورے

0 40

لاہور:  پاک سری لنکا سیریز کے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا ہے کہ مجھے ایک بار پھر پاکستان آکر اچھا لگا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر1987، 1988اور 1992میں بطور کرکٹر بھی یہاں آ چکے ہیں، پی سی بی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال سے کچھ ایسے مسائل سامنے آئے جو کسی کے قابو میں نہیں تھے، پاکستان میں کرکٹ کھیل کی بہتری اور یہاں موجود شائقین کے جوش کو برقرار رکھنے کیلیے کھیلی جاتی ہے،اپنے ملک میں غیرملکی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ کر نوجوان کھلاڑی کرکٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں، مجھے خوشی ہے اب یہاں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہو رہا ہے۔12سالہ کرکٹ کیریئر میں 107ٹیسٹ اور 181ون ڈے میچزکھیلنے والے ڈیوڈ بون نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا روانگی سے قبل اہم مشورے بھی دیے۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں بڑے گراونڈز اور مختلف پچز ہوں گی، سیریز میں کامیابی کے لیے پاکستانی فاسٹ بولرز کو گیند کی رفتار اور باونس کو فوقیت دینا ہوگی، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے مزاج کے مطابق کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.